• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کے اسپتالوں میں بجلی کی ضرورت کے لیے اقوام متحدہ کی امداد

ہفتہ 29-04-2017
in غزہ
0
0Pala6991
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسپتالوں میں بجلی کی ہنگامی ضروریات کے لیے 5 لاکھ ڈالر کا ایندھن خرید کر فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے ’ہیومن ریلیف فنڈ‘ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں توانائی کے موجودہ بحران کے دوران اسپتالوں میں بجلی کی ضروریات کے لیے اسپتالوں کے پار جنریٹروں کو ایندھن کی سپلائی کی جائے گی جس کے لیے عالمی ادارے کی طرف سے پانچ لاکھ ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔

اقوام متحدہ کہ ہائی کمشنر برائے ہیومن ریلیف فنڈ رابرٹ یائر نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں صحت کی صورت حال انتہائی خراب ہے۔ بجلی کے بدترین بحران نے اسپتالوں میں انسانی المیے کی کیفیت پیدا کر رکھی ہے۔

انہوں نے فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل اور دیگر ممالک پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے جاری بحران کےحل کے لیے فوری اور موثر اقدامات کریں۔

مسٹر یائر کا کہنا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کی فراہمی بہ تدریج کم ہو رہی ہے۔ روزانہ قریبا 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے غزہ کی پٹی میں 13 میں سے 7 اسپتالوں کو اگلے تین دن میں بجلی کی ہنگامی طور پرفراہمی یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان بھی اقوام متحدہ کی طرف سے ملنے والے ایندھن کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کے اسپتالوں میں بجلی کی ضرورت کے لیے اقوام متحدہ کی امداد
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.