غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرقی قصبے میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی زخمی ہوگئے۔
Â
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ مشرقی غزہ
میں صیہونی فوج کے خلاف ایک ریلی نکالی گئی تھی جس پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکا زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ وسطی غزہ میں البریج کے مقام پر پیش آیا۔
ایک دوسرے واقعے میں اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک چھبیس سالہ شہری زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
