• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی عالمی مہم

جمعرات 01-12-2016
in غزہ
0
0Pala5200
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے عالمی کمپین نے مختلف ملکوں میں وسیع پیمانے پر ثقافتی پروگرام منعقد کئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے یکجہتی کے نعرے کے ساتھ عالمی کمپین نے غزہ کے عوام سے یکجہتی کے مقصد سے مختلف ملکوں میں پروگراموں کا انعقاد کیا ہے۔ یہ پروگرام ثقافتی نوعیت کے رہے ہیں جن میں غزہ کا محاصرہ ختم کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی گئی ہے اور اعلان کیا گیا ہے کہ اس جنگ زدہ علاقے کا محاصرہ جاری رہنے سے فلسطینیوں کے مسائل و مشکلات میں مسسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ان پروگراموں کے شرکاء نے رفح کی سرحدی گذرگاہ سمیت تمام گذرگاہوں کو کھولے جانے کی ضرورت پر بھی تاکید کی ہے۔ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے کے لئے عالمی کمپین نے غزہ کے عوام کی ہمہ جہتی حمایت، سرزمین فلسطین کی مکمل آزادی تک استقامت و پائیداری جاری رکھے جانے، صیہونیوں کا غاصبانہ قبضہ ختم کرانے اور فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

پروگراموں کے شرکاء نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لئے اس جنگ زدہ علاقے کا محاصرہ ختم کرانے کی راہ میں پائی جانے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی کوشش کرے۔ واضح رہے کہ دو ہزار سات سے غزہ کا محاصرہ جاری ہے جس کی بناء پر اس علاقے کے پندرہ لاکھ شہریوں کو خوراک، پینے کے صاف پانی اور کپڑوں نیز دواؤں سمیت مختلف قسم کی بنیادی اشیاء کی شدید قلّت کا سامنا ہے جس کی بناء پر اس علاقے میں انسانی بحران کے شدّت اختیار کر جانے کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہو گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ کا محاصرہ ختم کرانے کی عالمی مہم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.