• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ پر صیہونی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی

جمعرات 14-12-2017
in غزہ
0
0Pala9514
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے۔ دوسری جانب صیہونی فوجیوں نے غزہ کی سرحدوں کے قریب فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم بارہ فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح غزہ پر شدید ترین فضائی حملے کیے۔ اگرچہ بدھ کی شب اور جمعرات کی صبح ہونے والے حملوں میں جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات تاحال موصول نہیں ہوئی ہیں تاہم سیکورٹی و طبی ذرائع کا کہنا ہے شمالی غزہ کا علاقہ اسرائیل کے حملوں کا مرکز تھا۔

صیہونی حکومت بارہا مقبوضہ فلسطین اور غزہ کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بناتی چلی آرہی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ کی گذرگاہوں کو سیکورٹی کے بہانے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق بیت حانون اور کرم ابوسالم نامی گزرگاہیں جمعرات سے غیر معینہ مدت کے لئے بند رہیں گی۔

مذکورہ دونوں گزرگاہیں غزہ کے محصور علاقے میں اشیائے صرف کی درآمد کا واحد راستہ اور غزہ کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے الگ کرتی ہیں۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی سرحدوں کے قریب فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم بارہ فلسطینی زخمی ہو گئے۔ فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے شمالی اور مشرقی غزہ میں فلسطینیوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

اس سے پہلے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں امریکی صدر کے القدس مخالف فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کی تھی جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

مقبوضہ اور آزاد فلسطین کے اکثر شہروں میں امریکی صدر ٹرمپ کے القدس مخالف اعلان کے بعد سے مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور کئی علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی مخالفت کے باوجود بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے اور سفارت خانے کی تل ابیت سے بیت المقدس منتقلی کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کے اس فیصلے کے خلاف پورے عالم اسلام اور یہاں تک یورپی ملکوں کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ پر صیہونی جارحیت میں درجنوں فلسطینی زخمی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.