• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں مصری وفود کے دوروں کا اصل مقصد سامنے آگیا

منگل 06-03-2018
in غزہ
0
0Pala10360
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) عرب ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ مصر کے سیکیورٹی وفود کی غزہ کی پٹی کے دورں کا بہ ظاہرمقصد فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کا عمل آگے بڑھانے میں مدد دینا ہے جب کہ ان دوروں کے پس پردہ دراصل غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خطرات کو ٹالنا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اخبار ’عربی الجدید‘ نے مصر کے ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ مصری سیکیورٹی وفود کے حالیہ دورہ غزہ کا مقصد غزہ میں حالات کو پُرسکون رکھنے میں مدد دینا تھا تاکہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کی کیفیت پیدا نہ ہو۔

خیال رہے کہ چند روز قبل اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ اسرائیل نے مصر کے ذریعے حماس کی قیادت کو سخت لہجے میں ایک دھمکی آمیز پیغام پہنچایا تھا جس میں کہا گیا تھاکہ اگر حماس نے نئی جنگ کی تیاری شروع کی تو جماعت کی پوری قیادت کو نشانہ بنا کر شہید کردیا جائے گا۔

عربی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ مصری وفد کے دورہ غزہ کے دوران فلسطینیوں میں مصالحت کی بات محض ایک بہانہ اور اصل مقصد کو پوشیدہ رکھنا تھا۔ اصل مقصد فلسطینی مزاحمتی گروپوں کو اسرائیل کی اشتعال انگیزیوں کے جواب میں پُرسکون رہنے پر قائل کرنا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حماس کی پوری قیادت حال ہی میں مصر کے دورے پر تھی۔ اس موقع پرتحریک فتح کے شعبہ تعلقات عامہ کے انچارج عزام الاحمد بھی مصر میں تھے۔ انہوں نے ایک ساتھ مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل سے ملاقات کی۔ میجر جنرل عباس کامل کو قاہرہ کی طاقت ور ترین شخصیت قرار دیا جاتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کے لیے مصر کی ثالثی کی مدد لے رہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں مصری وفود کے دوروں کا اصل مقصد سامنے آگیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.