• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں مزاحمتی فیلڈ رصدگاہ پر اسرائیلی بمباری

اتوار 31-12-2017
in غزہ
0
0Pala9706
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی ہے جبکہ مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں بدستور جاری ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں پرانے تباہ شدہ ہوائی اڈے کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کے ایک مرکز پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

یہ واقعہ جنوبی غزہ میں رفح کے علاقے میں پیش آیا۔ اسرائیلی فوج کے طیاروں نے رات گئے مزاحمتی تنظیموں کی ایک رصدگاہ پر بمباری کی تاہم اس کے نتیجے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں اور جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی نے کہا کہ رات گئے فوج نے حماس کے زیرانتظام ایک مزاحمتی مرکز پر بمباری کی۔ ترجمان نے کہا کہ گذشتہ شام غزہ کی پٹی سے جزیرہ نما النقب پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد جوابی کارروائی کی گئی۔

قبل ازیں جمعہ کو علی الصباح غزہ کے قریب ’شاعرھنیگو‘ علاقائی یہودی کونسل کی ایک عمارت کے قریب راکٹ گرا تھا تاہم اس راکٹ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں مزاحمتی فیلڈ رصدگاہ پر اسرائیلی بمباری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.