غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی وزارت مذہبی امور او اقاف کے زیراہتمام 17 ویں سالانہ حفظ و تفسیرقرآن کریم مقابلے کا انعقاد پانچ جون سے شروع کردیا گیا ہے۔ یہ مقابلہ 25 جون 2017ء تک جاری رہے گا۔ اس میں غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے حفاظ اور حافظات حصہ لے رہی ہیں۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ وزارت اوقاف کے ڈائریکٹر برائے تحفیظ القرآن نے ایک بیان میں کہا کہ مقابلہ حفظ وتفسیر قرآن کریم کے مقصد عوام الناس میں قرآن کے پیغام کو عام کرنا اور نئی نسل کو قرآن کے ساتھ جوڑنے کی ترغیب دینا ہے۔ڈائریکٹر تحفیظ القرآن عبدالھادی الآغاز نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں مقامی سطح پر مقابلہ حفظ قرآن کریم میں حصہ لینے والے بچوں اور بچیوں کو حفظ قرآن کے عالمی مقابلوں میں بھی شریک کیا جاتا ہے۔ بچوں کو اپنی صلاحیتوں بالخصوص حفظ قرآن کریم سے متعلق اپنی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا بہترین موقع ہے۔
خیال رہے کہ فلسطینی وزارت اوقات کے زیر اہتمام گذشتہ 17 سال سے ماہ صیام میں سالانہ مقابلہ حفظ و تفسیر قرآن منعقد کیا جاتا ہے جس میں سیکڑوں بچے اور بچیاں حصہ لیتی ہیں۔