فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پاور کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مختصر بیان میں کہا گیا ہے کہ رام اللہ مالیاتی اتھارٹی کی جانب سے عاید پابندی کی وجہ سے دو دنوں سے مصر سے غزہ پاور پلانٹ کو تیل کی سپلائی معطل ہے جس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار پر منفی اثرات پڑے ہیں۔
بیان میں اس جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ متبادل ذرائع سے مصر کو تیل کی ادائیگی کی کوشش کی جاری ہے تاکہ بجلی کے بند یونٹس کو چلایا جا سکے۔
مصر سے غزہ میں بجلی پیدا کرنے کی غرض سے تیل فراہمی کے آغاز سے ہی رام اللہ میں محمود عباس کو براہ راست جوابدہ ادارے اس عمل کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں جس کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے گیارہ برس سے جاری محاصرہ میں شدت آ گئی ہے۔