• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں اسماعیل ھنیہ سے یکجہتی کے لیے بڑے پیمانے پرمظاہرے

ہفتہ 03-02-2018
in غزہ
0
0Pala10071
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں شہریوں نے امریکی حکومت کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی شہری غزہ کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے اسلامی مزاحتمی تحریک حماس کے رہنماؤں کے خلاف امریکہ کے مخاصمانہ اقدامات کی مذمت کی۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسماعیل ھنیہ کا نام بلیک لسٹ کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ اور دیگر رہنما بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے فیصلے کے خلاف ڈٹے ہوئے اور مقدس مقام کا دفاع کر رہے ہیں لہذا ان کا نام بلیک لسٹ کرنا ہمارے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ ادھر حماس کے ترجمان حاز القاسم نے کہا ہے کہ امریکہ نے اپنی خفت مٹانے کے لیے اسما‏عیل ہنیہ اور دیگر فلسطینیوں کے نام بلیک لسٹ میں شامل کیے ہیں کیونکہ وہ تحریک مزاحمت پر دباؤ ڈالنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

ادھر غزہ کی پٹی میں گذشتہ شب بھی اسماعیل ھنیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین نے امریکا اور اسرائیل کو دہشت گرد قرار دیا اور اسماعیل ھنیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امریکا کی طرف سے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ کو دہشت گرد قرار دینے کی مذمت کی اور اسے ناقابل قبول فیصلہ قرار دیا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی وزارت خارجہ اور وزارت خزانہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے انہیں بلیک لسٹ کردیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں اسماعیل ھنیہ سے یکجہتی کے لیے بڑے پیمانے پرمظاہرے
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.