غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائيلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ غزہ میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائيلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس کا ایک ڈرون طیارہ غزہ میں گر کر تباہ ہوگيا ہے۔اسرائيلی ذرائع کے مطابق اسرائیل کا ڈرون طیارہ غزہ کے مرکز میں المعازی کیمپ کے قریب گر کر تباہ ہوا ہے ۔ بعض فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید عز الدین قسام بریگیڈ نے اسرائیلی ڈرون طیارے کو نشانہ بنا کر گرایا ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق اسرائیل ڈرون فنی خرابی کی وجہ سے سرنگوں ہوا ہے۔
