• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

طویل عرصے بعد اسماعیل ھنیہ اور صدرعباس میں ٹیلیفونک رابطہ

منگل 19-09-2017
in غزہ
0
0Pala8632
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور فلسطینی صدر محمود عباس کے درمیان طویل تعطل کے بعد ٹیلفون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہ نماؤں نے غزہ کی پٹی میں حماس کی انتظامی کمیٹی تحلیل کیے جانے کے بعد مفاہمت کاعمل آگے بڑھانے سے اتفاق کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق حماس کے دفترسے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے صدر محمود عباس کو ٹیلیفون کیا۔ غزہ کی پٹی میں حماس کی عبوری انتظامی کمیٹی کے تحلیل کئے جانے کے بعد دونوں رہنماؤں میں یہ پہلا براہ راست رابطہ ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفون پرہونے والی بات چیت میں فلسطین کی موجودہ صورت حال، مفاہمت کے لیے مصر کی زیرنگرانی جاری کوششوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ صدر عباس نے یقین دلایا کہ وہ مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے فضاء کو سازگار بنانے کے لیے تمام اقدامات کریں گے۔ وہ غزہ کی پٹی کے انتظامی امور قومی حکومت کے سپرد کیے جانے کا خیر مقدم کرتے ہیں، نیز غزہ کی پٹی کے حوالے سے کیے گئے بعض سابقہ فیصلے اور اقدامات ختم کیے جائیں گے۔

اس موقع پر حماس رہنما اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ ان کی جماعت ملک میں پائے جانے والے انتشار اور اختلافات کی فضاء کو ختم کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ جماعت کا پرزور اصرار ہے کہ تمام فلسطینی دھڑے مل کر ملک وقوم کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے مصری حکومت بالخصوص مصری انٹیلی جنس حکام کی مساعی کا خیرمقدم کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے توقع ظاہر کی کہ مصر کی نگرانی میں ہونے والی فلسطینی مصالحتی کوششیں بار آورثابت ہوں گی۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieطویل عرصے بعد اسماعیل ھنیہ اور صدرعباس میں ٹیلیفونک رابطہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.