فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ مشرقی غزہ سے اسرائیلی فوج کے چار بلڈوز اور کھدائی کرنے والی مشینیں دسیوں میٹر اندر داخل ہوئیں اور سرنگوں کی تلاش کی آڑ میں سرحدی علاقے میں کھدائی کی۔
خیال رہے کہ سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد طے پائی جنگ بندی میں غزہ میں درندازی نہ کرنے کا بھی معاہدہ شامل تھا مگر صہیونی فوج آئے روز اس معاہدے کی کھلے عام خلاف ورزیاں کر رہی ہے۔