غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہوگیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ہفتے کی صبح شمالی غزہ میں جبالیا کے مقام پر پیش آیا۔فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری کے سینے میں گولیاں لگی ہیں اور اسے شدید زخمی حالت میں مشرقی جبالیا کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
قبل ازیں اس علاقے میں مقامی فلسطینی شہریوں نے صہیونی ریاست کی دہشت گردی کے خلاف احتجاج کیا۔ فلسطینی شہری گذشتہ بارہ سال سے غزہ کی ناکہ بندی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔