غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج نے کرم ابو سالم سرحدی کراسنگ کو بغیر کسی اطلاع کے فوری طور پر بند کر دیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق کراسنگ میں تعلقات عامہ کے سربراہ فادی المغیر کے مطابق اسرائیلی فوج نے کسی پیشگی اطلاع کے بغید کرم ابو سالم کراسنگ کا راستہ بند کر دیا ہے۔کرم ابو سالم کراسنگ غزہ کی واحد کمرشل گزرگاہ ہے جس کے ذریعے سے غزہ میں ضروریات زندگی اور تعمیراتی سامان لایا جاتا ہے۔ اسرائیل اس کراسنگ کو جمعہ اور ہفتے کے روز اور مختلف یہودی تہواروں کے موقع پر عام طور پر بند رکھتا ہے۔