• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

شمالی غزہ میں فلسطینی رصدگاہ پراسرائیلی توپ خانے کا حملہ

پیر 24-10-2016
in غزہ
0
0Pala4797
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ ۔ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک رصدگاہ پر توپخانے سے شدید گولہ باری کی ہے۔ دوسری جانب غزہ کی پٹی کے گرد یہودی کالونیوں میں خطرے کے الارم بجائے گئے ہیں جس کے بعد یہودی آباد کار زیرزمین بنکروں میں چلے گئے ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صیہونی حکومت نے غزہ پٹی سے مقبوضہ علاقے النقب پر راکٹ حملے کیے جانے کا دعوی کیا جس کے بعد صیہونی فوج نے شمالی غزہ پٹی کے علاقے بیت حانون کے مشرقی علاقے پر توپ خانے سے حملہ کیا۔ اس حملے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

سوموار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر قائم فلسطینیوں کی رصدگاہ پر توپخانے سے گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے توپ سے داغے گئے متعدد گولے مزاحمت کاروں کی رصدگاہ پر گرے ہیں تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ میں گولہ باری کے ساتھ ہی قرب وجوار کی یہودی کالونیوں میں خطرے کے الارم بجائے گئے ہیں۔ غزہ کی پٹی کے قریب زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی ہیں تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا یہ دھماکے کس نوعیت کے ہیں۔

اسرائیلی فوجی ریڈیو نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ سرحد کےقریب گر کر پھٹا ہے تاہم یہ آبادی سے دور گرا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieشمالی غزہ میں فلسطینی رصدگاہ پراسرائیلی توپ خانے کا حملہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.