غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) غزہ پٹی میں اسرائیلی سرحد کے نزدیک قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ ان دونوں نوجوانوں نے غزہ کے مشرق میں المنطار گزر گاہ کے راستے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے فلسطینی کا نام صبری احمد ابو خضر ہے۔ اس کی عمر 24 سال ہے۔بعض فلسطینی نوجوان العودہ کیمپ کے نزدیک مظاہرے کے واسطے پہنچے تھے تاہم اسرائیلی فوج نے ان کا استقبال فائرنگ سے کیا۔
دوسری جانب حالیہ عرصے میں غزہ پٹی کے اندر مظاہرین نے آتش گیز کاغذی طیاروں اور غباروں کا استعمال شروی کیا ہے جس نے اسرائیلی اراضی میں واقعتا نقصان کا سلسلہ جاری رکھا ہوا۔