• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

حماس سےکوئی اختلاف نہیں، غزہ میں منصوبے جاری رکھیں گے: قطر

جمعرات 26-10-2017
in غزہ
0
0Pala9016
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات قطر کے سفیر اور غزہ کی پٹی کی تعمیر نو کے لیے قائم کردہ قطری کمیٹی کے چیئرمین محمد العمادی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ساتھ اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حماس اور قطر دونوں ایک صفحے پرہیں۔ حماس کی مصر کے ساتھ قربت کے حوالے سے دوحہ کی ناراضی کی افواہیں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں قطری سفیر نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا جن میں کہا گیا تھا کہ حماس اور فتح میں مصالحت کاری کے لیے مصری کردار اور حماس کی مصر طرف قربت پر قطر ناراض ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر فلسطینی دھڑوں کے درمیان مصالحت کا خیرمقدم کرتے ہوئے مصالحتی معاہدے کی بھرپور تائید اور حمایت کرتا ہے۔ چاہے فلسطینیوں میں مصالحت مصرکے ذریعے ہو یا سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک کی طرف سے کرائی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قطر فلسطینی دھڑوں حماس اور فتح دونوں کو اختلافات ختم کرنے اور مصالحت کی ترغیب دیتا رہا ہے۔ دوحہ قاہرہ کی ثالثی کے تحت مصالحتی معاہدے کی حمایت کے ساتھ ساتھ غزہ کی پٹی میں جاری اپنے ترقیاتی منصوبوں پر کام معمول کے مطابق کام جاری رکھے گا۔

العمادی نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں کی مصالحت ہم سب کے لیے خوش آئندہے۔ قطر غزہ کی پٹی میں نہ صرف اپنے جاری منصوبے مکمل کرے گا بلکہ غزہ میں ایوان صدر اور وزیراعظم سیکرٹریٹ کی تعمیر میں بھی مدد کرے گا۔

قطری سفیر کا کہنا تھا کہ امیر قطر کی تمام توجہ قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل اور غزہ کے عوام کے مسایل کے حل پر مرکوز ہے۔ غزہ کی پٹی پر مسلط ناکہ بندی کا خاتمہ ہماری ترجیح ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں بعض اخبارات میں حماس کے غزہ کی پٹی میں صدر یحییٰ السنوار ایک بیان شائع ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ مصرکی ثالثی سے حماس اور فتح میں مصالحت اور حماس کی مصر سے قربت پر قطری حکومت ناراض ہے۔ بعد ازاں السنوار نے اپنے نام منسوب اس بیان کو من گھڑت قرار دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieحماس سےکوئی اختلاف نہیں، غزہ میں منصوبے جاری رکھیں گے: قطر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.