• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

بجلی کے بحران سے غزہ کے اسپتالوں میں امراض کی تشخیص متاثر

جمعرات 20-04-2017
in غزہ
0
0Pala6855
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایندھن ختم ہونے کے بعد بجلی کے سنگین بحران نے اسپتال انتظامیہ اور مریضوں کو نئی مشکلات سے دوچار کردیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کے نتیجے میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی، ان کے معائنے اور امراض کی تشخیص کا عمل بھی متاثر ہوا ہے۔

غزہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کے ترجمان نے کہا کہ اسپتالوں کو بجلی فراہم کرنے والا پاور جنریٹر ایندھن ختم ہونے کے بعد بند ہوگیا جس کے نتیجے میں اسپتالوں میں مریض بلبلا اٹھے ہیں جب کہ طبی عملے کو مریضوں کی دیکھ بحال، ان کے علاج اور امراض کی تشخیص میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

قبل ازیں منگل کو وزارت صحت نے خبردار کیا تھا کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کے بحران کے نتیجے میں اسپتالوں کی انتظامیہ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ غزہ میں ادویہ کی قلت کے ساتھ ساتھ علاج کی دیگر سہولیات بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ قطر اور ترکی کی طرف سے فراہم کردہ ایندھن ختم ہونے کے بعد گذشتہ اتوار کو غزہ کا اکلوتا پاور جنریٹر بند ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieبجلی کے بحران سے غزہ کے اسپتالوں میں امراض کی تشخیص متاثر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.