فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ملٹری پولیس نے وسطی غزہ کی پٹی باڑ فاصل کے قریب سے دو مشتبہ فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے جنہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منقتل کردیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ غزہ اور غرب اردن سے زیادہ تر بے روزگار فلسطینی نوجوان کام کاج کی تلاش کے لیے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں داخل ہوتے ہیں۔
بالخصوص غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ گیارہ سالہ پابندیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں نوجوان بے روزگار ہیں اور وہ مجبورا روزگار کی تلاش کے لیے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر اسرائیل کے زیرتسلط علاقوں میں جاتے ہیں۔