• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 16 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

’ام الحیران‘ قصبے کے مکینوں سے یکجہتی، غزہ میں احتجاجی مظاہرے

جمعرات 19-01-2017
in غزہ
0
0Pala5728
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ جزیرہ نما النقب میں ام الحیران قصبے میں فلسطینی شہریوں کے مکانات کی مسماری اور نہتے شہریوں پر وحشیانہ تشدد کے خلاف فلسطین بھر میں شدید احتجاج جاری ہے۔

گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں بھی ام الحیران کے مکینوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے ایک عظیم الشان ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ اسلامی تحریک مزاحمت ‘حماس‘ کی اپیل پر نکالی گئی ریلی میں ہزاروں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق احتجاجی ریلی شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ میں مسجد خلفاء الراشدین سے شروع ہوئی اور کیمپ کی سڑکوں سے ہوتی ہوئی کئی کلو میٹر تک جاری رہی۔ مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں  شہریوں نے شرکت کی۔ انہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پرصہیونی فوج کی غنڈہ گردی کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے ام الحیران قصبے کے فلسطینی مکینوں کے ساتھ مکمل یکجتہی کا اظہار کیا اور صہیونی ریاست کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اس موقع پر حماس کے مقامہ رہنما محمد ابو عسکر نے ام الحیران میں ایک فلسطینی یعقوب ابو لقیعان کی جانب سے اپنی گاڑی کی ٹکر سے اسرائیلی پولیس اہلکار کو ہلاک کرنے کی تحسین کی اور کہا کہ اسرائیلی پولیس اہلکار کا قتل صہیونی مظالم پر فلسطینی شہریوں کا فطری رد عمل ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس نے جزیرہ نما النقب میں ام الحیران قصبے میں فلسطینیوں کے 8 مکانات کو غیرقانونی قرار دے کرمسمار کردیا تھا جس کے خلاف مقامی فلسطینی سڑکوں پرنکل آئے تھے۔ اس موقع پر تشدد کے نتیجے میں ایک اسرائیلی پولیس اہلکار ہلاک اور ایک فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.