غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے خواتین عسکری ونگ کے زیرانتظام غزہ کی پٹی میں ایک پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ پریڈ میں سیکڑوں مجاھدات نے حصہ لیا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلامی جہاد کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قوم کی بیٹیاں دشمن کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ نصرت القدس کے لیے فلسطینی قوم بالخصوص اسلامی جہاد کے مجاھدین اور مجاھدات ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
اسلامی جہاد کے خواتین عسکری ونگ کے زیراہتمام ہونے والی پریڈ میں شریک خواتین مجاھدات نے آتشیں اسلحہ اٹھا کر دشمن کو یہ پیغام دیا کہ فلسطینی قوم کی بیٹیاں القدس کی آزادی اور قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔
مجاھدات کے پریڈ کے موقع پر اسلامی جہاد کے رہنما نافذ عزام نے کہا کہ فلسطینی قوم امریکا کےالقدس کے بارے میں ظالمانہ فیصلے سے متاثر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے توازن میں خلل ، خطے اور دیگر عرب اور مسلمان ملکوں کی ناکامی ہمارے عزائم ناکام نہیں بنا سکتی۔
