• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

اسرائیل نے محصورین غزہ کی بجلی کم کردی

منگل 20-06-2017
in غزہ
0
0Pala7556
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت نے فلسطین کے محاصرہ زدہ علاقے غزہ کی پٹی کو فراہم کی جانے والی بجلی کی مقدار کم کردی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی الیکٹرک سپلائی کمپنی اور غزہ میں پاور اتھارٹی نے تل ابیب حکومت کے اس اقدام کی تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ آج سے غزہ کو فراہم کی جانے والی بجلی میں 8 میگاواٹ کمی کی ہے۔

فلسطینی پاور اتھارٹی نے غزہ کی پٹی میں بجلی کی فراہمی میں کمی کے اسرائیلی فیصلے پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے سے توانائی کے بحران کے شکار علاقے کو بجلی کی سپلائی روکنے کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

ادھر فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیلی حکومت کی طرف سے غزہ کی بجلی کم کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خطرناک اقدام قرار دیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے بجلی کی کمی کے منفی نتائج کی ذمہ داری اسرائیل اور اس کا سبب بننے والے دوسرے عناصر پر عاید کی ہے۔

ادھر اسرائیلی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی ہدایت کے بعد اس نے غزہ کو بجلی کی سپلائی کم کردی ہے۔

گذشتہ ہفتے اسرائیلی حکومت نے ایک بیان میں اعلان کیا تھا کہ وہ غزہ کو یومیہ تین سے چار گھنٹے کے بجائے صرف 45 منٹ بجلی فراہم کرنے کی حکمت عملی تیار کررہی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ غزہ کو بجلی سپلائی کے لیے بنائی گئی 10 میں سے دو لائنوں میں بجلی کی مقدار کم کرے گی، تاہم منصوبے کے مطابق اگلے مراحل میں ان دس لائنوں سے بھی بجلی کی مقدار بہ تدریج کم کی جائے گی۔

خیال رہے کہ غزہ کی پٹی میں بجلی کا بحران نیا نہیں تاہم اس کے کئی ایک اسباب ہیں۔ مقامی سطح پر بجلی کی پیداوار کی صلاحیت کا فقدان بھی ایک اہم مسئلہ ہے۔ غزہ میں واحد بجلی گھر کو اسرائیل سابقہ جنگ میں بمباری کرکے تباہ کرچکا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل نے محصورین غزہ کی بجلی کم کردی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.