غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی حکومت کے فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو غزہ کے البریج کیمپ پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں چھبیس سالہ فلسطینی جوان صیہونی فوجیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا۔گذشتہ دنوں البریج کیمپ میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپ میں دو فلسطینی نوجوان زخمی بھی ہوگئے تھے۔ صیہونی فوجیوں نے اکتوبر کے مہینے میں غرب اردن اور غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں کم سے کم پانچ سو سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔ صیہونی حکومت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں دو ہزار پندرہ سے بڑے پیمانے پراحتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔
