غزہ – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج کے پانچ بلڈوزر وسطی غزہ کے علاقے دئیر البلاح کے مشرقی حصے سے غزہ میں داخل ہوگئے۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلڈوزر ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کی حفاظت تلے غزہ کی سرحد میں 60 میٹر تک اندر آگءے اور انہوں نے کھدائی اور زمین کو ہموار کرنے کا کام شروع کردیا۔اسرائیلی فوج آئے روز غزہ کی سرحد کے اندر گھس کر فوجی آپریشن شروع کردیتی ہے جس کے نتیجے میں مقامی کسان اپنی زمینوں پر کھیتی باڑی نہیں کرسکتے ہیں۔
