فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کی بئر سبع کی عدالت نے گذشتہ روز اسیر حمزہ ابو صواوین کو مزید پانچ سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد اس کی کل سزا 18 ہوگئی ہے اور ساتھ ہی ایک یہودی قید حاییم ازولائی کو 2500 شیکل ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ صواوین کو یہ سزا حاییم کو جیل میں خنجر گھونپنے کے الزام میں دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسیر الصواوین کو صہیونی جیلر اور تفتیش کار دوران حراست وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا چکے ہیں۔ دوران حراست انہیں ننگا کرکے بری طرح تشدد کیا جاتا رہا ہے۔
14 اپریل 1993ء کو پیدا ہونے والے حمزہ الصواوین کو صہیونی فوج نے 16 جون 2013ء کو حراست میں لیا تھا۔ اسے اسلامی جہاد سے تعلق کے الزام میں تیرہ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔