• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home غزہ

غزہ میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا، 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 3 ہوگئی

ہفتہ 23-12-2017
in غزہ
0
0Pala9625
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) کل جمعہ کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں بیت المقدس کے دفاع میں نکالی گئی ریلی کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ایک فلسطینی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج ہفتے کو دم توڑ گیا، جس کے بعد گذشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران غزہ میں شہداء کی تعداد تین ہوگئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق غزہ وزارت صحت نے بتایا کہ ہفتے کو ایک مقامی اسپتال میں زیرعلاج27 سالہ شریف العبد شلاش زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

شریف شلاش کل جمعہ کوشمالی غزہ کی پٹی میں جبالیا کے مقام پر ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج کی گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔

اسی علاقے میں دو دیگر فلسطینی شہری شہید ہوگئے تھے جب کہ دسیوں فلسطینی زخمی ہوئے تھے۔ ان میں سے تین کی حالت بدستور تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں جبالیہ کے مقام پر ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ فلسطینی نوجوان زکریا الکفارنہ شہید ہوگیا۔

غزہ ہی میں ایک دوسرے مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہید ہوگیا۔ دوسرے شہید کی شناخت محمد نبیل محیسن کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 29 سال بتائی جاتی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieغزہ میں ایک اور زخمی دم توڑ گیا، 24 گھنٹوں میں شہداء کی تعداد 3 ہوگئی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.