• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 26 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اقوام متحدہ: انروا ناگزیر ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد اور کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی ’انروا‘ کے بغیر گزارا نہیں کیا جا سکتا۔

ہفتہ 26-09-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, فلسطین
0
اقوام متحدہ: انروا ناگزیر ہے، اس کا کوئی متبادل نہیں
0
SHARES
1
VIEWS

نیو یارک – (روزنامہ قدس – آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے امداد اور کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی ’انروا‘ کے بغیر گزارا نہیں کیا جا سکتا اور اس کا کوئی نعم البدل موجود نہیں ہے۔ انہوں نے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ایجنسی کو سیاسی اور مالی امداد فراہم کریں اور پناہ گزینوں کی خدمت میں اس کے دائرہ کار اور کردار کا تحفظ کریں۔

یہ بات گذشتہ روز اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اردن، برازیل اور اسپین کی شراکت اور سرپرستی میں منعقدہ ایک وزارتی اجلاس کے دوران کہی گئی، جس کا مقصد انروا کے لیے سیاسی اور مالی امداد اکٹھا کرنے کے طریقوں پر غور کرنا اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے اسے تفویض کردہ کردار کی اہمیت پر زور دینا تھا۔

انتونیو گوتیریس نے کہا کہ انروا نے دہائیوں تک اور انتہائی مشکل حالات میں فلسطینی پناہ گزینوں کو بنیادی عوامی خدمات فراہم کی ہیں، جبکہ اس کے دائرہ کار اور کام کو خطرات کا سامنا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایجنسی کو برسوں سے غیر معمولی دباؤ کے تحت کام کرنے پر مجبور کیا گیا ہے، سات اکتوبر سنہ 2023ء سے غزہ پٹی میں اس کے تقریباً 400 ملازمین کی ہلاکت ہوئی ، اس کے علاوہ اس کی سینکڑوں تنصیبات کو نقصان پہنچا، انہیں تباہ کیے جانے یا ان تک رسائی روکے جانے کے واقعات پیش آئے، جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں اس کے سکولوں اور صحت کے مراکز کو طاقت کے زور پر بند کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اشارہ کیا کہ انروا قضیہ فلسطین کے منصفانہ اور پائیدار حل تک پہنچنے تک تقریباً 6 ملین فلسطینی پناہ گزینوں کو انسانی، ترقیاتی اور حفاظتی خدمات فراہم کر رہی ہے، انہوں نے بتایا کہ ایجنسی کو اس وقت ایک شدید مالی بحران کا سامنا ہے، کیونکہ اس کا نقد خسارہ تقریباً 10 کروڑ ڈالر ہے، جو اس کے آپریشنز کے تسلسل کو خطرے میں ڈال رہا ہے۔

ایجنسی کے بقا کے لیے بین الاقوامی حمایت

دوسری طرف اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے اس بات کی تصدیق کی کہ انروا کے بغیر گزارا نہیں ہو سکتا اور نہ ہی اس کا کوئی نعم البدل ہے، خاص طور پر غزہ کی پٹی کی انسانی صورتحال کے تناظر میں اس کا وجود ضروری ہے۔ انہوں نے ان ممالک کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایجنسی کے لیے نئے عطیات کا اعلان کیا ہے، جن میں فرانس، جرمنی اور بیلجیئم شامل ہیں۔

ادھر اسپین کے وزیر خارجہ خوسيه مانویل الباریس نے انروا کے لیے اپنے ملک کی حمایت کا اعادہ کیا اور بتایا کہ اسپین نے رواں سال کے دوران ایجنسی کو 18 ملین ڈالر فراہم کیے ہیں اور اجلاس کے دوران کابینہ کی طرف سے 3 ملین یورو کے اضافی تعاون کی منظوری کا اعلان بھی کیا۔

اسی طرح برازیل کے وزیر خارجہ مورو لوئیس لیکیر وییرا نے کہا کہ بین الاقوامی برادری انروا کے ساتھ کھڑی ہے، اور انہوں نے ایجنسی کے آپریشنز، تنصیبات اور عملے کے خلاف ایک منظم مہم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔

اجلاس کے اختتام پر انروا کے قائم مقام کمشنر جنرل کرسچن سوندرز نے ایجنسی کی حامی حکومتوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ زمین پر اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے تفویض کردہ اپنے دائرہ کار کو نافذ کر رہی ہے۔

یہ بین الاقوامی اور اقوام متحدہ کے مواقف ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب انروا کو اپنے زمینی کام یا مالی وسائل کی سطح پر مسلسل دباؤ کا سامنا ہے، جبکہ اقوام متحدہ اس بات پر زور دیتی ہے کہ ایجنسی فلسطینی پناہ گزینوں کو خدمات فراہم کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتی ہے، اور فوری طور پر اس کی صلاحیتوں کا متبادل تلاش نہیں کیا جا سکتا۔

Tags: gazaHumanitarianAidpalestinePalestineNewsPalestinianRefugeesPalestinianRightsRefugeeAssistanceUNAgenciesUnitedNationsUNRWA
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.