• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 23 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یونیسکو میں غزہ کی صورتحال پر متفقہ قرارداد منظور

اقوام متحدہ کے ادارہ ’یونیسکو‘ کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے 224 ویں اجلاس میں غزہ کی پٹی کی صورتحال کے حوالے سے تنظیم کی سابقہ قراردادوں پر عملدرآمد کی نگرانی سے متعلق ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے

جمعرات 23-04-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
یونیسکو میں غزہ کی صورتحال پر متفقہ قرارداد منظور
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے ادارہ ’یونیسکو‘ کے ایگزیکٹو بورڈ نے اپنے 224 ویں اجلاس میں غزہ کی پٹی کی صورتحال کے حوالے سے تنظیم کی سابقہ قراردادوں پر عملدرآمد کی نگرانی سے متعلق ایک اہم قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے۔

اس قرارداد میں غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں سیکڑوں سکولوں، جامعات اور تاریخی ورثے کے مقامات کو پہنچنے والے شدید نقصانات کو اجاگر کیا گیا ہے اور ساتھ ہی بین الاقوامی انسانی قانون اور تنظیم کے بنیادی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں اور میڈیا کے شعبے سے وابستہ افراد کو درپیش سنگین خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

’یونیسکو‘ میں ریاستِ فلسطین کے مستقل مندوب عادل عطیہ نے قرارداد کے متفقہ طور پر منظور کیے جانے کا خیرمقدم کیا اور فلسطینی عوام کے مصائب و آلام کو کم کرنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ تنظیم کی جنرل کانفرنس نے گذشتہ برس نومبر کے مہینے میں ریاستِ فلسطین کے حق میں چار قراردادیں منظور کی تھیں جن میں مقبوضہ بیت المقدس شہر، غزہ کی پٹی کی صورتحال کے یونیسکو کے دائرہ کار پر اثرات، انروا کی تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کی حمایت اور مقبوضہ عرب علاقوں میں تعلیمی و ثقافتی اداروں کے تحفظ جیسے اہم امور شامل تھے۔

یہ قرارداد ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب فلسطینی کاز کے ساتھ بین الاقوامی ہمدردی اور یکجہتی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ گذشتہ دو برسوں کے دوران فلسطینی عوام کے خلاف ڈھائے جانے والے مظالم، سفاکیت اور قتلِ عام کے باعث عالمی سطح پر قابض اسرائیل کی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

Tags: DiplomacygazaGlobal AffairsHumanitarian ImpactInternational CommunityisraelMiddle EastpalestineResolutionUNESCO
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.