• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 29 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں جنگ بندی کی پے در پے خلاف ورزیوں کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید

قابض اسرائیلی فوج نے آج ہفتے کے روز بھی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا اور پٹی کے مختلف علاقوں کو بمباری اور فائرنگ کا نشانہ بنایا، جو کہ اس خلاف ورزی کا مسلسل 338 واں دن ہے۔

اتوار 13-09-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں جنگ بندی کی پے در پے خلاف ورزیوں کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید
0
SHARES
2
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے آج ہفتے کے روز بھی غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری رکھا اور پٹی کے مختلف علاقوں کو بمباری اور فائرنگ کا نشانہ بنایا، جو کہ اس خلاف ورزی کا مسلسل 338 واں دن ہے۔

ایک طبی ذریعے نے اطلاع دی کہ شہری ہلال محمود صالح ابو طه خان یونس میں قابض دشمن کی گولیوں سے زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کر گئے۔

ایک اور طبی ذریعے نے بتایا کہ ایمان شلوف اور ان کا سات ماہ کا شکم مادر میں موجود بچہ خان یونس کے علاقے مواصی میں تین دن قبل لگنے والے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔

ادھر غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا پروجیکٹ کے مقام پر قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک ضعیف العمر شخص زخمی ہو گیا۔

اسی طرح اسرائیل کے ایک مسلّح ڈرون نے شہر غزہ کے جنوب میں واقع الصبرة محلے میں ایک گھر کی چھت پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مالی نقصان ہوا۔

مزید برآں ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی کہ آج ہفتے کی صبح غزہ کی پٹی کے شہر خان یونس میں سڑک نمبر پانچ کے قریب بے گھر افراد کے خیمے کو نشانہ بنانے والے ایک اسرائیلی فضائی حملے میں چار شہری زخمی ہو گئے۔

ایک مقامی ذریعے نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے شہر غزہ کے مشرقی علاقوں اور شہر کے شمال مشرق پر شدید بمباری کی۔

قابض دشمن کی گاڑیوں نے غزہ کے شمال میں واقع العطاطرة کے علاقے پر اندھا دھند فائرنگ کی، جبکہ جبالیا پناہ گزین کیمپ کے مشرقی علاقوں کو شدید توپ خانے کی بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

قابض فوج کی توپ خانے نے پٹی کے وسط میں واقع البریج کیمپ کے شمال مشرق، خان یونس کے مشرق اور شہر رفح کے مغربی علاقوں پر گولہ باری کی، اور اس کے ساتھ ہی شہر کے مغربی حصے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا۔

اسرائیلی جنگی بحری جہازوں نے بھی خان یونس کے سمندر میں فائرنگ کی۔

قابض اسرائیلی فورسز غزہ کی پٹی میں بے گھر افراد کے ٹھکانوں پر ہوائی اور توپ خانے کی بمباری کے ذریعے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، اس کے ساتھ ساتھ نام نہاد زرد لکیر کے اندر عمارتوں کو بارود سے اڑانے اور تباہ کرنے کے آپریشنز بھی جاری ہیں، جبکہ اشیاء خوردونوش، امداد اور سفر کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق، 10 اکتوبر سنہ گذشتہ سے جنگ بندی کے آغاز کے بعد سے لے کر اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 1,370 تک پہنچ گئی ہے، اس کے علاوہ 4,627 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ لاشیں نکالنے کے 831 واقعات درج کیے گئے ہیں۔

جبکہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والے اس لامتناہی غاصبانہ حملے کے مجموعی نقصانات تقریباً 73,684 شہداء اور 174,738 زخمیوں تک جا پہنچے ہیں، جو کہ پٹی پر قابض دشمن کے جاری حملے کی بھاری انسانی قیمت کا واضح ثبوت ہے۔

Tags: CeasefireViolationsgazaGazaCeasefireGazaNewsGazaWarIsraeliAttackspalestinePalestineNewsPalestinianMartyrsPalestinianVictims
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.