• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 12 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ترک صدر کا خلیل الحیہ کے بیٹے کی شہادت پر اظہار تعزیت

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ خلیل الحیہ کو ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے فون کیا اور ان کے چوتھے صاحبزادے عزام خلیل الحیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

منگل 12-05-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ترک صدر کا خلیل الحیہ کے بیٹے کی شہادت پر اظہار تعزیت
0
SHARES
0
VIEWS

دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ خلیل الحیہ کو ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوآن نے فون کیا اور ان کے چوتھے صاحبزادے عزام خلیل الحیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ یہ ٹیلیفونک رابطہ ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی حماس کے رہنما سے ملاقات کے دوران ہوا۔

صدر طیب ایردوآن نے خلیل الحیہ، ان کے اہل خانہ اور تمام فلسطینی عوام کے ساتھ دلی یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسی تناظر میں وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے دوحہ میں خلیل الحیہ کے دفتر میں ان سے ملاقات کی اور بیٹے کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔ انہوں نے فلسطینی عوام کی بے مثال ثابت قدمی، عظیم قربانیوں اور بے نظیر صبر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب خلیل الحیہ نے صدر طیب ایردوآن کے فون اور وزیر خارجہ کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی دشمن ہمارے عوام کے خلاف جو مظالم ڈھاہ رہا ہے اس سے ہمارے حقوق اور قومی اصولوں سے وابستگی کے جذبے میں مزید طاقت اور اصرار پیدا ہوتا ہے۔

خلیل الحیہ نے مزید کہا کہ ان کا بیٹا بھی فلسطینی عوام کے ان دسیوں ہزار شہداء میں شامل ہو گیا ہے جو قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قابض اسرائیل کی سفاکیت اور فلسطینی عوام کے روزانہ کے قتل عام کو روکنے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔

Tags: #Turkeybreaking newsCondolencesDiplomacygazaHamasKhalil al-HayyaMiddle EastPoliticsPresident
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.