• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 جنوری 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شدید موسمی دباؤ نے غزہ کے زخم گہرے کر دیے

بارش اور پانی کے بہاؤ نے خیموں میں رہنے والے شہریوں کے حالات کو سخت کر دیا۔

ہفتہ 10-01-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
شدید موسمی دباؤ نے غزہ کے زخم گہرے کر دیے
0
SHARES
31
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) شدید موسمی دباؤ اور شدید بارشوں جن کی لپیٹ میں پورا فلسطین ہے، غزہ کے محصور شہریوں کی اذیتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جہاں پہلے ہی قابض اسرائیلی جارحیت اور تباہی نے زندگی کو ناقابل برداشت بنا رکھا ہے۔

غزہ پٹی کے شمال میں واقع بلدہ بیت لاہیا میں تیز ہواؤں کے باعث ایک دیوار گرنے سے ایک کمسن بچہ زخمی ہو گیا، جو اس بات کی ایک اور دردناک مثال ہے کہ کس طرح فطری آفات بھی یہاں انسانی المیے کو کئی گنا بڑھا دیتی ہیں۔

اسی طرح نشیبی علاقوں میں قائم بے گھر فلسطینیوں کے خیمے بارش کے پانی میں ڈوب گئے، جبکہ آندھی نے متعدد خیمے اکھاڑ پھینکے۔ اس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی خاندان سرد موسم میں کھلے آسمان تلے نکلنے پر مجبور ہو گئے۔

بے گھر فلسطینی سخت سردی اور تیز ہواؤں کے درمیان نہایت کٹھن حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہزاروں افراد نائلون اور باریک کپڑے سے بنے خیموں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو بارش اور طوفانی ہواؤں سے بچاؤ کی معمولی صلاحیت بھی نہیں رکھتے۔ ان میں سے بیشتر سڑکوں، کھیل کے میدانوں، کھلے چوراہوں اور سکولوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں، جہاں سردی اور آندھی سے بچنے کا کوئی مؤثر انتظام موجود نہیں۔

ایندھن کی شدید قلت نے اس بحران کو مزید سنگین بنا دیا ہے، کیونکہ رات کے وقت درجہ حرارت میں نمایاں کمی کے باعث خاندان کسی بھی طرح حرارت کا انتظام کرنے سے قاصر ہیں۔ اکثر شہری مجبوری کے عالم میں ان عمارتوں میں رہائش اختیار کرنے پر مجبور ہیں جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کسی بھی وقت گر سکتی ہیں، کیونکہ قابض اسرائیل کی فوج نے بیشتر عمارتیں تباہ کر دی ہیں اور متبادل کے طور پر موبائل گھروں، تعمیراتی سامان اور تعمیر نو کے مواد کی غزہ میں آمد پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

Tags: ChildrenInCrisisCivilianImpactClimateImpactDisplacedFamiliesEmergencyReliefExtremeWeathergazaGazaCrisisGlobalNewsHumanitarianCrisisHumanRightsMiddleEastConflictNaturalDisasterPalestinianCiviliansRefugeeCamps
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.