نیو یارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امیرِ قطر نے غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کو کھلی نسل کشی قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ خلیج خطہ تاریخ کے انتہائی خطرناک دور سے گزر رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کہا کہ خلیج خطہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ کی وجہ سے خطرناک ترین مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جس کا حل صرف سفارت کاری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بحری نقل و حرکت کے لیے دوبارہ کھول کر جنگ کو روکا جانا چاہیے۔