• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستانی فنکاروں کا فلسطینی متاثرین کی امداد کے لیے اردن میں انسانی مشن

پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں نے برطانیہ میں رجسٹرڈ فلاحی ادارے ’ایس کے ٹی ویلفیئر‘ کے تعاون سے اردن میں غزہ سے بے گھر ہو کر آنے والے فلسطینی خاندانوں کی امداد کے لیے پانچ روزہ انسانی ہمدردی مشن میں شرکت کی۔

جمعرات 08-10-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
پاکستانی فنکاروں کا فلسطینی متاثرین کی امداد کے لیے اردن میں انسانی مشن
0
SHARES
14
VIEWS

اردن (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)  پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں نے برطانیہ میں رجسٹرڈ فلاحی ادارے ’ایس کے ٹی ویلفیئر‘ کے تعاون سے اردن میں غزہ سے بے گھر ہو کر آنے والے فلسطینی خاندانوں کی امداد کے لیے پانچ روزہ انسانی ہمدردی مشن میں شرکت کی۔

29 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس مشن میں جاوید شیخ، صبا حمید، شگفتہ اعجاز، کبریٰ خان، گوہر رشید، احمد علی اکبر، علی خان، نبیل ظفر، خالد انعم اور دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔

وفد نے اردن میں مقیم فلسطینی خاندانوں میں 500 ضروری اشیائے خورونوش کے پیکجز براہِ راست تقسیم کیے۔ اس موقع پر فنکاروں نے فلسطینی متاثرین سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حالات زندگی اور مشکلات کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔

انسانی ہمدردی کے مشن کے دوران وفد نے ہسپتالوں اور گھروں میں زیرِ علاج زخمی فلسطینی مریضوں کی عیادت بھی کی۔ فنکاروں نے غزہ سے آنے والے بچوں کے ساتھ وقت گزارا، ان سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ کھانا کھایا۔

مشن کے دوران اردن منتقل کیے گئے فلسطینی مریضوں کی بنیادی ضروریات پر بھی توجہ مرکوز کی گئی۔ وفد نے طبی علاج کے لیے اردن آنے والے مریضوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے رہائش، خوراک اور آمدورفت کی سہولیات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

پاکستانی فنکاروں نے فلسطینی خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے انسانی امداد اور عالمی برادری کی جانب سے متاثرین کی مسلسل معاونت کی ضرورت پر زور دیا۔

Tags: gazaHumanitarianAidHumanitarianMissionJordanMiddleEastPakistanPakistaniArtistsPakistaniArtistsSupportpalestinePalestineAidPalestineNewsPalestineSolidarityPalestinianCausePalestinianVictims
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.