• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 11 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کا فلسطین پر مشترکہ مؤقف برقرار رکھنے پر اتفاق

دونوں رہنمائوں نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی اور ان بستیوں سے منسلک خدمات کو محدود کرنے کے برطانیہ کے فیصلے پر 8 عرب و اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کی حمایت کا اظہار کیا۔دونوں وزرا نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے دو ریاستی حل سے متعلق مشترکہ اعلامیے کی بھی توثیق کی۔

جمعہ 11-09-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
پاکستان اور ترکیہ کا فلسطین پر مشترکہ مؤقف برقرار رکھنے پر اتفاق
0
SHARES
1
VIEWS

اسلام آباد (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان اور ترکیہ نے فلسطین پر مشترکہ مقف برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے ۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے گزشتہ شب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں دونوں وزرا نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے علاقائی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزرا نے مسئلہ فلسطین پر اپنے مشترکہ موقف کا اعادہ کیا۔

دونوں رہنمائوں نے غیر قانونی اسرائیلی بستیوں سے درآمدات پر پابندی اور ان بستیوں سے منسلک خدمات کو محدود کرنے کے برطانیہ کے فیصلے پر 8 عرب و اسلامی ممالک کے مشترکہ بیان کی حمایت کا اظہار کیا۔دونوں وزرا نے برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کی جانب سے دو ریاستی حل سے متعلق مشترکہ اعلامیے کی بھی توثیق کی۔

دونوں رہنمائوں نے علاقائی معاملات پر قریبی مشاورت برقرار رکھنے پر زور دیا۔دونوں رہنمائوں نے سعودی عرب اور مصر کے ساتھ ریجنل فور (R4) فریم ورک کے ذریعے تعاون سمیت علاقائی معاملات پر مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا۔اسحاق ڈار اور ہاکان فیدان نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) کے آئندہ اجلاس کے موقع پر ملاقات کرنے پر اتفاق کیا۔

Tags: DiplomaticCooperationgazaGazaNewsJointStanceMiddleEastPakistanPakistanTurkiyeRelationspalestinePalestineIssuePalestineNewsPalestinianCauseTürkiye
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.