• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 6 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

پاکستان: جنگ بندی کے باوجود غزہ کی صورتحال پر تشویش برقرار

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

بدھ 29-04-2026
in پاکستان, خاص خبریں
0
پاکستان: جنگ بندی کے باوجود غزہ کی صورتحال پر تشویش برقرار
0
SHARES
1
VIEWS

نیویارک – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) پاکستان نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ مسئلہ فلسطین ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اسرائیلی قبضے کا خاتمہ اور دو ریاستی حل ہی خطے میں پائیدار امن کا واحد راستہ ہے، غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں میں 800 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

عاصم افتخار نے مطالبہ کیا کہ غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کو جلد مکمل کیا جائے، مغربی کنارے میں آباد کاروں کا تشدد اور غیر قانونی بستیوں کی توسیع تشویشناک ہے، اسرائیل کے امتیازی اقدامات نسلی امتیاز پر مبنی نظام کو مضبوط کر رہے ہیں۔

پاکستانی مستقل مندوب کا کہنا ہے کہ مسجد اقصیٰ میں جاری در اندازیوں اور مقدس مقامات کی پامالی فوری بند کی جائے، لبنان میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے 2 ہزار سے زائد شہری ہلاک وزخمی ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام کی خود مختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کا مکمل احترام کیا جائے۔

Tags: CeasefireDiplomacyforeign policygazaisraelMiddle EastPakistanpalestineregional stabilityUN
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.