غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کے روز اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی مسلسل جارحیت کے نتیجے میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں ایک شہید اور سات زخمی لائے گئے ہیں۔
وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعدد متاثرین اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں جبکہ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ اب تک ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔
وزارت نے واضح کیا کہ دس اکتوبر کو جنگ بندی کے بعد سے شہید ہونے والوں کی مجموعی تعداد ایک ہزار دو ساٹھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد چار ہزار ایک سو چون ہو چکی ہے اس کے علاوہ آٹھ سو آٹھ شہداء کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔
تعداد کے اس مجموعی ریکارڈ کے مطابق سات اکتوبر سنہ 2023ء کو غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر تہتر ہزار تین سو نواسی ہو گئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ چوہتر ہزار دو سو چھیاسٹھ تک پہنچ گئی ہے۔