• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 7 مئی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

خلیل الحیہ: مرحلہ دوم کیلئے تیار ہیں، مگر اسرائیلی ہٹ دھرمی مذاکرات میں رکاوٹ

حماس‘ کے سربراہ خلیل الحیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے جاری جرائم کا کوئی جواز نہیں ہے۔

جمعرات 07-05-2026
in حماس, خاص خبریں
0
خلیل الحیہ: مرحلہ دوم کیلئے تیار ہیں، مگر اسرائیلی ہٹ دھرمی مذاکرات میں رکاوٹ
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں اسلامی تحری مزاحمت ’حماس‘ کے سربراہ خلیل الحیہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے عوام کے خلاف قابض اسرائیل کے جاری جرائم کا کوئی جواز نہیں ہے۔ انہوں نے سخت لہجے میں کہا کہ قابض فوج سیز فائر سے متعلق تمام طے شدہ معاہدوں اور فیصلوں سے سرکشی کر رہی ہے۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب اپنے صحافتی بیانات میں خلیل الحیہ نے واضح کیا کہ مذاکرات اب بھی اسرائیلی ہٹ دھرمی اور شرم الشیخ معاہدے کی عدم پاسداری کے باعث تعطل کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ قابض اسرائیل تمام امور کو پس پشت ڈال رہا ہے جو کہ ضامن ممالک اور ثالثوں کو ان کی ذمہ داریوں کے کٹہرے میں کھڑا کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حماس نے کئی بار پہل کی اور اپنے تمام وعدوں کی پاسداری کی جبکہ دوسری طرف قابض اسرائیل نے طے شدہ امور کی خلاف ورزی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن ایک مخصوص موقف پر اڑا ہوا ہے اور مرحلہ اول کے واجبات پورے کرنے سے انکاری ہے جس کی وجہ سے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی طرف بڑھنے میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں۔

خلیل الحیہ نے دوسرے مرحلے کی بات چیت شروع کرنے کے لیے تحریک کی مکمل آمادگی کا اعادہ کیا مگر اس کے لیے یہ شرط رکھی کہ پہلے مرحلے کی شقوں پر عمل درآمد کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چونکہ واضح دستاویزات اور دستخط شدہ معاہدہ موجود ہے اس لیے ضامنوں اور ثالثوں کو چاہیے کہ وہ قابض اسرائیل کو اس کی پاسداری پر مجبور کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے کا نفاذ ہی اس بات کا حقیقی امتحان ہوگا کہ قابض اسرائیل معاہدے کے بارے میں کتنا سنجیدہ ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب ٹیکنوکریٹ کمیٹی کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی اجازت ہی نہیں دی جا رہی تو ایسی صورت میں دوسرے مرحلے کی طرف منتقل ہونا کیسے ممکن ہے؟۔

اسی تناظر میں خلیل الحیہ نے غزہ شہر کے محلے الدرج میں قابض اسرائیل کی اس بمباری کا ذکر کیا جس میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے جن میں ان کا اپنا بیٹا عزام الحیہ بھی شامل ہے۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ میں جس کو بھی نشانہ بنایا جاتا ہے وہ فلسطینی قوم کا ہی بیٹا ہے اور نہتے شہریوں کے خلاف قابض اسرائیل کے ان مسلسل حملوں کا کسی بھی طرح کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل خلیل الحیہ سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ وہ مزاحمت کے موقف اور فلسطینی عوام کے مفادات کی ترجمانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلیل الحیہ کے صاحبزادے کو نشانہ بنانا غزہ کی پٹی کے باسیوں کے خلاف جاری صہیونی نسل کشی اور جرائم کا تسلسل ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کی شام قابض فوج نے غزہ شہر کے محلے الدرج میں شہریوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جام شہادت نوش کر گیا اور متعدد زخمی ہوئے جن میں غزہ میں حماس کے سربراہ کے صاحبزادے عزام الحیہ بھی شامل تھے۔

قابض اسرائیل کی افواج آج مسلسل 209 ویں روز بھی غزہ کی پٹی میں سیز فائر معاہدے اور تزویراتی سکون کی خلاف ورزی کر رہی ہیں۔ اس دوران توپ خانے سے گولہ باری، براہ راست فائرنگ اور شہریوں کے گھروں اور سول تنصیبات کو بارود سے اڑانے (نسف) کا سلسلہ سفاکیت کے ساتھ جاری ہے۔

Tags: Ceasefire Talksconflict resolutionDiplomacygazaHamasisraelKhalil al-HayyaMiddle East PoliticsNegotiationspalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.