دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ خليل الحيہ نے قاہرہ میں فلسطینی سفیر دیاب اللوح کے اہل خانہ کو ٹیلیفون کر کے بیماری کے خلاف طویل جنگ کے بعد ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
الحیہ نے دیاب اللوح کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جو غزہ پٹی میں فلسطینی قومی تحریک کی اہم شخصیات میں سے ایک تھے۔
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی قیادت کے ایک وفد نے جس میں تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حمد اور تحریک کے میڈیا مشیر طاہر النونو شامل تھے سفیر دیاب اللوح کے انتقال کی تعزیت کی تقریب میں شرکت کی۔