• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 10 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جنگ بندی کی نئی خلاف ورزی، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک شہری شہید

منگل 10-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
جنگ بندی کی نئی خلاف ورزی، غزہ میں اسرائیلی بمباری سے ایک شہری شہید
0
SHARES
6
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کی پٹی میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجےمیں کم سے کم ایک شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہوگئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی بمباری اور گولی باری کے نتیجے میں ایک شہری جامِ شہادت نوش کر گیا جبکہ 14 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ایک طبی ذریعے نے بتایا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع قصبہ جبالیا کو نشانہ بنانے والی اسرائیلی بمباری میں شدید زخمی ہونے والا شہری ‘وہيب خليل بدر ادھم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

اس کے علاو فلسطینی ہلالِ احمر نے تصدیق کی کہ شہرِ غزہ کے مغرب میں واقع الصناعہ کے علاقے پر اسرائیلی ڈرون کے حملے کے نتیجے میں 10 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

ایمرجنسی و میڈیکل سروسز کے ایک ذریعہ کے مطابق کے شمال میں، جبالیا کیمپ کے الفالوجا علاقے پر اسرائیلی ڈرون کی بمباری سے دو فلسطینی زخمی ہو گئے۔

اس سے قبل غزہ کی پٹی کے شمال مغرب میں واقع قصبہ بیت لاہیا کے مغرب میں السوڈانیہ کے علاقے میں موجودگی کے دوران قابض فورسز کی گولی سر میں لگنے سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا، اور الشفاء ہسپتال کے طبی ذرائع نے اس کی حالت کو انتہائی تشویشناک قرار دیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فورسز کی بکتر بند گاڑیوں نے قصبہ جبالیا اور السودانیہ کے علاقے میں شہریوں کے مکانات اور بے گھر افراد کے خیموں پر پے در پے اور شدید فائرنگ کی۔

غزہ کے جنوبی حصے میں ناصر ہسپتال کے طبی ذریعہ کے مطابق خان یونس کے شمال مغرب میں واقع ‘حمد ریسپیڈینشل سٹی’ میں موجودگی کے دوران قابض فورسز کی گولی لگنے سے ایک نوجوان زخمی ہو گیا، جبکہ اسرائیلی فوج نے شہر کے جنوبی و مشرقی علاقوں میں فائرنگ کی اور بطن السمین کے علاقے کو توپ خانے کی شدید بمباری کا نشانہ بنایا۔

عینی شاہدین کے مطابق شہرِ غزہ کے مشرق میں، قابض فورسز نے آج فجر کے وقت حی الشجاعیہ کے اندر اپنے غاصبانہ کنٹرول والے علاقوں میں باقی ماندہ عمارتوں اور شہری تنصیبات کو بارود سے اڑا کر مسمار کرنے کی وحشیانہ کارروائی انجام دی۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فورسز نے وسطی پٹی کے البريج کیمپ کے مشرق میں بھی کھلی اور شدید فائرنگ کی

اسی سیاق و سباق میں، غزہ میں وزارتِ صحت نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پٹی کے ہسپتالوں میں 3 شہداء کی آمد کا اعلان کیا ہے، جن میں 2 نئے شہداء اور ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑنے والا شخص شامل ہے، اس کے علاوہ 15 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

وزارت نے اپنی روزمرہ کی رپورٹ میں بتایا کہ 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,613 ہو گئی ہے، جبکہ 5,833 افراد زخمی ہوئے ہیں اور ملبے تلے سے شہداء کی لاشیں نکالنے کے 849 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت نے وضاحت کی کہ 7 اکتوبر سنہ 2023ء سے قطاع پر اسرائیلی جارحیت اور نسل کشی کے دوران مجموعی طو پر 74,643 فلسطینی شہید اور 1,75,962 زخمی ہوچکے ہیں۔

وزارت صحت نے بے گھر افراد کے خیموں پر ریت کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 3 بچوں اور ایک خاتون سمیت 4 فلسطینیوں کی شہادت کی بھی اطلاع دی، جس سے عمارتوں کے گرنے اور ریت کے تودے گرنے سے ہونے والے متاثرین کی مجموعی تعداد 56 تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کا معاہدہ اکتوبر سنہ 2025ء میں غزہ کی پٹی پر دو سال سے جاری اسرائیلی نسل کشی کی جنگ کے بعد نافذ العمل ہوا تھا، جس نے دسیوں ہزار شہداء اور 1 لاکھ 75 ہزار سے زائد زخمی چھوڑے، نیز اس کے نتیجے میں 90 فیصد کے قریب شہری بنیادی ڈھانچے کو وسیع پیمانے کی تباہی کا سامنا کرنا پڑا۔

Tags: CeasefireViolationsgazaIsraeliAggressionIsraeliBombingpalestinePalestinianMartyr
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.