• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 18 جولائی 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے، ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی، بمباری میں شدت

غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ایک ذریعے کے مطابق جمعہ کے روز غزہ شہر میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے، جن میں ایک کم سن بچی بھی شامل ہے۔

ہفتہ 18-07-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے، ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی، بمباری میں شدت
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے الشفاء ہسپتال کے ایک ذریعے کے مطابق جمعہ کے روز غزہ شہر میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے، جن میں ایک کم سن بچی بھی شامل ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے وسط میں شارع الیرموک پر واقع ’تاج مال‘ کے قریب اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں دو افراد، جن میں ایک خاتون اور ایک کم سن بچی شامل ہیں، زخمی حالت میں الشفاء ہسپتال پہنچائے گئے ہیں۔

اسی سلسلے میں، قابض فوج کی گاڑیوں نے غزہ شہر کے مشرق میں واقع محلہ التفاح کے مشرقی علاقوں کی جانب شدید فائرنگ کی۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے شہر کے مغرب میں واقع شارع المؤسسات میں ایک گھر پر فضائی حملہ کیا، تاہم ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس بمباری میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر اسرائیلی جنگی کشتیوں نے بھی غزہ شہر کے ساحل کی جانب فائرنگ کی۔

شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں ’الترنس‘ کے قریب قابض فوج کی گاڑیاں شدید فائرنگ کے ساتھ اندر داخل ہو گئیں۔

اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے وسطی غزہ کی پٹی میں واقع قریہ المصدر کے مشرق اور دیر البلح شہر کے مشرق میں فائرنگ کی۔

ایک اسرائیلی ڈرون نے خان یونس شہر کے شمال مشرق میں واقع قصبے القرارہ کے مشرقی علاقے کو شدید فائرنگ کا نشانہ بنایا، جبکہ اسی دوران قابض فوج کی گاڑیاں بھی اس علاقے میں داخل ہو گئیں۔

ہیلی کاپٹروں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ القرارہ کے مشرق میں تعینات فوجی گاڑیوں اور اسرائیلی ٹینکوں نے علاقے کی طرف شدید گولہ باری کی۔ فائرنگ کا سلسلہ حمد شہر اور اس کے مضافات تک پہنچ گیا، جبکہ قابض فوج نے شہر کے مشرق میں روشنی والے بم (فلیئر بم) بھی پھینکے۔ اسی اثنا میں اسرائیلی جنگی کشتیوں نے خان یونس کے سمندر میں بھی فائرنگ کی۔

قابض فوج کی توپ خانے نے جنوبی غزہ کی پٹی میں واقع شہر رفح کے مغربی علاقوں پر گولہ باری کی۔

غزہ کی پٹی میں وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور 28 زخمی ہسپتال لائے گئے ہیں۔

وزارت نے گذشتہ روز جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں وضاحت کی کہ شہداء میں سے تین حالیہ حملوں میں شہید ہوئے، جبکہ چوتھے شخص نے پہلے سے لگی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

وزارت نے تصدیق کی ہے کہ اب بھی کئی شہداء اور زخمی ملبے تلے اور سڑکوں پر موجود ہیں، جبکہ مسلسل بمباری اور میدانی صورتحال کے انتہائی خطرناک ہونے کی وجہ سے ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ تاحال ان تک پہنچنے سے قاصر ہے۔

وزارت نے بتایا کہ دس اکتوبر سنہ 2025ء کو جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک کل شہداء کی تعداد 1,127 اور زخمیوں کی تعداد 3,643 تک پہنچ چکی ہے، اس کے علاوہ 800 افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے شروع ہونے والی مجموعی جارحیت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک شہداء کی تعداد 73 ہزار 250 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 73 ہزار 751 ہو چکی ہے۔

Tags: gazaGaza StripGaza WarIsraeli AirstrikesIsraeli AttacksIsraeli BombingpalestinePalestinian casualtiesPalestinian Martyrs
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.