• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 16 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ میں اسرائیلی جارحیت، چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

قابض اسرائیلی فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ رات اور منگل کی صبح غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی فائرنگ اور حملوں سے چار شہری شہید اور دیگر کئی زخمی ہو گئے، جس سے گزشتہ روز پیر سے لے کر اب تک شہداء کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

بدھ 16-09-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ میں اسرائیلی جارحیت، چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
0
SHARES
10
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فورسز کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے نتیجے میں گذشتہ رات اور منگل کی صبح غزہ کی پٹی میں قابض فوج کی فائرنگ اور حملوں سے چار شہری شہید اور دیگر کئی زخمی ہو گئے، جس سے گزشتہ روز پیر سے لے کر اب تک شہداء کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

منگل کی قابض طیاروں کی طرف سے شہر غزہ کے شمال میں محلہ شیخ رضوان میں تیسری سڑک پر مسجد الفرقان کے دروازے کو نشانہ بنانے والے دو حملوں کے نتیجے میں دو شہری شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ایک مقامی ذرائع نے بتایا کہ جبالیا کے علاقہ مخیم حلاوة سے تعلق رکھنے والے بزرگ شہری صالح رمضان الدبور قابض فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہو گئے۔

منگل کی صبح ایک مقامی ذرائع نے اطلاع دی کہ شہری يوسف سعد الدين الزعيم کل شام شہر غزہ کے مغرب میں واقع دورا 17 کے قریب اسرائیلی بمباری میں زخمی ہونے کے بعد جام شہادت نوش کر گئے۔ اسی طرح صفطاوی کے علاقے میں ایک گاڑی پر ہونے والے حملے میں شہری أحمد البطش شہید ہو گئے۔

طبی عملے نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع رفح کے مواصی کے علاقے میں مکعبات صفراء کے قریب قابض فورسز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک شخص کی لاش کو باہر نکالا۔

فلسطینی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ سال 10 اکتوبر کو جنگ بندی کے آغاز سے لے کر اب تک شہداء کی تعداد بڑھ کر 1,375 ہو گئی ہے، اس کے علاوہ 4,686 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ لاشیں نکالنے کے 831 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ سات اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والی جارحیت کی مجموعی تعداد تقریباً 73,789 شہداء اور 174,798 زخمیوں تک پہنچ چکی ہے۔

Tags: gazaGazaCrisisGazaWarIsraeliAggressionIsraeliAttackspalestinePalestineNewsPalestinianInjuredPalestinianMartyrsPalestinianVictims
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.