• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ جنگ بندی کے 410 دنوں میں اسرائیل کی 6 ہزار 405 خلاف ورزیاں ریکارڈ

بدھ 25-11-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, غزہ
0
غزہ جنگ بندی کے 410 دنوں میں اسرائیل کی 6 ہزار 405 خلاف ورزیاں ریکارڈ
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ میں سرکاری میڈیا آفس (GMO) نے کہا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد 410 دنوں کے دوران اسرائیل کی جانب سے 6 ہزار 405 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئی ہیں، جن کے نتیجے میں ایک ہزار 690 فلسطینی شہید، 6 ہزار 120 زخمی اور 223 افراد گرفتار کیے گئے۔

منگل کے روز جاری کردہ ایک بیان میں سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ اس کی ٹیموں نے اکتوبر 2025ء میں جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے بعد سے مسلسل فضائی حملوں، فائرنگ اور گرفتاریوں کے واقعات ریکارڈ کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امدادی سامان کی غزہ میں داخلے اور شہریوں کی آمد و رفت پر بھی سخت پابندیاں عائد ہیں۔

سرکاری میڈیا آفس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے اور اس کے انسانی ہمدردی سے متعلق پروٹوکول کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے مسلسل جانی نقصان اور امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹوں کا ذمہ دار قرار دیا۔

حالیہ ہفتوں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے بے گھر فلسطینیوں کے خیمے بھی نشانہ بنے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ افراد کو تحفظ فراہم کرنے والی امدادی ٹیمیں بھی اس کی زد میں آئیں۔ ان واقعات میں 3 نومبر کو جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے شمال میں واقع بے گھر افراد کے ایک کیمپ کے خیموں پر فائرنگ کا واقعہ بھی شامل ہے۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور (اوچا) نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیلی فائرنگ کے واقعات میں شہری زخمی ہوئے ہیں۔ ادارے کے مطابق ایک بین الاقوامی امدادی تنظیم کو شدید بارشوں سے قبل اس مقام سے نکلنے پر مجبور ہونا پڑا جہاں وہ امدادی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی۔

Tags: CeasefireViolationsgazaGazaCeasefireIsraeliAggressionIsraeliViolationspalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.