• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 21 اپریل 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صومالی لینڈ میں اسرائیلی ایلچی کی تقرری پر عرب و اسلامی ممالک کی شدید مذمت

وزرائے خارجہ کا صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے غیر متزلزل حمایت پر زور

پیر 20-04-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
صومالی لینڈ میں اسرائیلی ایلچی کی تقرری پر عرب و اسلامی ممالک کی شدید مذمت
0
SHARES
1
VIEWS

ریاض (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب، مصر، صومالیہ، سوڈان، لیبیا، بنگلہ دیش، الجزائر، فلسطین، ترکیہ اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے نام نہاد صومالی لینڈ میں اسرائیل کی جانب سے سفارتی ایلچی کی تقرری کے اعلان کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ان وزرائے خارجہ نے اسے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں ریاستوں کی وحدت کو متاثر کرنے یا ان کی خودمختاری کو کم کرنے والے تمام یک طرفہ اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کردیا اور کہا کہ صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی غیر متزلزل حمایت کی جائے گی۔ صومالی ریاست کے ان جائز اداروں کی حمایت کی جائے گی جو صومالی عوام کی مرضی کے واحد ترجمان ہیں۔

دس ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قانون کے اصولوں، اقوام متحدہ کے چارٹر اور افریقی یونین کے تاسیسی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ یہ ایک خطرناک مثال ہے جو ہارن آف افریقہ کے خطے میں استحکام کو سبوتاژ کرے گی اور اس کے مجموعی طور پر علاقائی امن و سلامتی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
صومالیہ نے اسرائیلی وزارت خارجہ کی جانب سے صومالیہ کے شمال مغربی علاقے یا جسے صومالی لینڈ کہا جاتا ہے میں سفارتی نمائندہ مقرر کرنے کے حالیہ اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔ صومالی وزارت خارجہ نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا کہ یہ اقدام صومالیہ کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ بین الاقوامی قانون کے قواعد بشمول اقوام متحدہ کے چارٹر، افریقی یونین کے تاسیسی اصولوں، عرب لیگ اور اسلامی تعاون تنظیم کے اصولوں سے متصادم ہے۔

Tags: AfricaArab worldControversyDiplomacyforeign policyinternational relationsisraelMiddle EastMuslim CountriesSomaliland
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.