• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 24 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسحاق ڈار کا غزہ میں جاری مظالم کے خاتمے اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری مظالم کے خاتمے، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے اور ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔

جمعرات 24-09-2026
in پاکستان, خاص خبریں, فلسطین
0
اسحاق ڈار کا غزہ میں جاری مظالم کے خاتمے اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی پر زور
0
SHARES
0
VIEWS

نیویارک (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے غزہ میں جاری مظالم کے خاتمے، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے اور ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کے لئے سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا ہے۔منگل کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی اور برطانیہ کے وزیر اعظم اینڈی برنہم کی جانب سے بلائے گئے اعلی سطحی بین الاقوامی اجلاس آگے بڑھنے کا راستہ: نیویارک اعلامیے اور جامع 20 نکاتی امن منصوبے کے ایک سال بعد میں شرکت کی اور پاکستان کا نکتہ نظر پیش کیا۔

اجلاس کے افتتاحی کلمات سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آلسعود اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی ادا کیے۔اجلاس میں فلسطین کے صدر محمود عباس (ویڈیو لنک کے ذریعی)، سپین کے صدر پیڈرو سانچیز، قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آلثانی، مصر کے وزیراعظم مصطفی مدبولی، اردن کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی، ناروے کے وزیراعظم جوناس گہر اسٹورے، آئرلینڈ کے نمائندے تائوسیچ ، میہال مارٹن، فن لینڈ کے صدر الیگزینڈر اسٹب، یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوستا، بورڈ آف پیس کے غزہ کے لیے اعلی نمائندے نکولے ملادینوف، نیدرلینڈز کے وزیراعظم روب جیٹن اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فیدان نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے غزہ میں جاری مصائب کے خاتمے، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنانے اور ایک آزاد، خودمختار اور متصل فلسطینی ریاست کے قیام کی جانب ایک ناقابل واپسی سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی فوری ضرورت پر زور دیا، جس کی سرحدیں 1967 سے قبل کی حدود کے مطابق ہوں اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔

Tags: ForeignPolicygazaGazaCrisisGazaWarHumanitarianAidHumanitarianCrisisIshaqDarMiddleEastPakistanpalestinePalestinianCausePalestinianState
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.