• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 16 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عالمی فلمی میلے میں غزہ کی ’’انسائڈ غزہ‘‘ بہترین دستاویزی فلم منتخب

پیر 16-11-2026
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ
0
عالمی فلمی میلے میں غزہ کی  ’’انسائڈ غزہ‘‘ بہترین دستاویزی فلم منتخب
0
SHARES
0
VIEWS

مونٹریال – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) دستاویزی فلم انسائڈ غزہ، جو غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیل کی جنگ کی کوریج کے دوران فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے ساتھ کام کرنے والے فلسطینی صحافیوں کے تجربات کو دستاویزی شکل دیتی ہے، نے کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقد ہونے والے 32 ویں سینی مانیا بین الاقوامی فرانکوفون فلم فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

ایجنسی کے غزہ بیورو کے ڈائریکٹر اور فلم کے شرکا میں شامل صحافی عادل الزعنون نے یہ ایوارڈ وصول کیا اور اسے جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں اور ان کے ان ساتھیوں کے نام منسوب کیا جو شدید خطرات اور کٹھن حالات کے باوجود اپنی میدانی ذمہ داریاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فرانسیسی ہدایت کارہ ہیلین لام ترونگ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم صحافیوں مئی یاغی، عادل الزعنون، محمود الہمس اور محمد البابا کے تجربات کو محفوظ کرتی ہے اور سات اکتوبر سنہ 2023ء سے ان کی زندگی، کام اور جنگ کے حقائق دنیا تک پہنچانے میں درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالتی ہے۔

یہ فلم 72 منٹ دورانیے پر مشتمل ہے اور تقریباً مکمل طور پر اس عکسبندی اور ویڈیو مواد پر انحصار کرتی ہے جو ایجنسی کے صحافیوں نے غزہ کی پٹی کے اندر سے تیار کیا کیونکہ جنگ کی میدانی کوریج کے لیے بین الاقوامی صحافیوں کا غزہ میں داخلہ ناممکن تھا۔

اس سے قبل بھی انسائڈ غزہ کئی بین الاقوامی اعزازات حاصل کر چکی ہے جن میں فرانس کے فیگرا فیسٹیول کا گرینڈ پرائز اور آڈینس ایوارڈ جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈاک ایج فیسٹیول میں بہترین دستاویزی فلم کا اعزاز شامل ہے، نیز یہ فلم سنہ 2027ء کے آسکر ایوارڈز میں بہترین طویل دستاویزی فلم کے زمرے میں کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں بھی شامل ہو چکی ہے۔

Tags: CineManiaFilmFestivalDocumentaryFilmFilmAwardgazaInsideGazapalestinePalestinianStories
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.