• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 23 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

غزہ کے طبی بحران کے پیش نظر مریضوں کی بیرون ملک منتقلی میں اضافے کی اپیل

پیر 23-11-2026
in خاص خبریں, غزہ
0
غزہ کے طبی بحران کے پیش نظر مریضوں کی بیرون ملک منتقلی میں اضافے کی اپیل
0
SHARES
9
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی زخمیوں اور مریضوں کی تحریک کے اجلاس میں غزہ شہر کے الشفا ہسپتال کے صحن میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں طبی حالات کی ابتری اور اسرائیلی محاصرے کے تسلسل کے سائے میں علاج کی غرض سے غزہ کی پٹی سے باہر جانے کی اجازت پانے والے مریضوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا، کیونکہ یہ محاصرہ ادویات و طبی سامان کے داخلے کو محدود کر رہا ہے اور غزہ کے اسپتالوں کے اندر ہزاروں مریضوں کو علاج کی فراہمی میں رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

شرکا نے ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر ’’غزہ کی پٹی کے مریضوں کی مدد کو پہنچو‘‘ کی عبارت درج تھی، اس کے علاوہ ایسے بینرز بھی اٹھائے گئے تھے جن میں گزرگاہیں کھولنے اور سفر کی اجازت پانے والوں کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جبکہ دیگر مظاہرین نے عرب اور غیر ملکی ممالک کے پرچم اٹھا رکھے تھے تاکہ عالمی برادری کی توجہ ان مریضوں اور زخمیوں کی تکالیف کی جانب مبذول کرائی جا سکے جن کی طبی حالت طبی انخلا میں تاخیر کے باعث مسلسل بگڑتی جا رہی ہے۔

اجلاس کے کوآرڈینیٹر نبیل العرعیر نے سماجی اور انسانی حقوق کے اداروں سے اپیل کی کہ وہ مریضوں اور زخمیوں کی اس تحریک کی حمایت کریں اور ان پابندیوں و تاخیر سے ہٹ کر بیرون ملک جانے والوں کی تعداد بڑھانے و ان کے سفری اقدامات کو تیز کرنے کے لیے ضروری دباؤ ڈالیں جو انتہائی تشویشناک حالت کے مریضوں کو ضروری علاج کے حصول سے محروم کر رہی ہیں۔

نبیل العرعیر نے مظاہرے کے موقع پر الجزیرہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے انتہائی تشویشناک اور پیچیدہ امراض میں مبتلا مریضوں کے استقبال کے لیے میزبان ممالک، اسپتالوں اور خصوصی طبی مراکز کی فراہمی نیز ایسے محفوظ انسانی راہداریوں کے ذریعے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کے گزرنے کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا جو انہیں طبی نگہداشت تک رسائی فراہم کریں۔

انہوں نے ادویات اور طبی وسائل کی قلت کے سائے میں غزہ کی پٹی کے اندر طبی حالات کی مسلسل ابتری کے خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ علاج کی عدم دستیابی کے باعث مریض روزانہ دم توڑ رہے ہیں، اور نشاندہی کی کہ جن مریضوں کو بیرون ملک سفر کی ضرورت ہے ان میں کینسر، امراض قلب اور گردوں کے فیل ہونے کے مریضوں کے علاوہ ہڈیوں اور آنکھوں کے پیچیدہ امراض میں مبتلا افراد شامل ہیں۔

انہوں نے اس بات کی طرف بھی توجہ مبذول کرائی کہ وہ خود بھی آنکھ کی چوٹ کا شکار ہیں جس کے لیے قرنیہ کی پیوند کاری درکار ہے، جبکہ ایک ایسے وقت میں طبی وسائل اور ضروری مہارتوں کی شدید کمی کے نتیجے میں غزہ کی پٹی کے اندر متعدد کیسز کا علاج ناممکن ہو چکا ہے۔

انتظار کی فہرستوں میں 21 ہزار مریض اور زخمی شامل

غزہ میں وزارت صحت کی جانب سے نومبر سنہ 2026ء کے دوران جاری کیے گئے اعداد و شمار سے انکشاف ہوتا ہے کہ غزہ کی پٹی سے باہر علاج کرانے کے لیے طبی انخلا کی انتظار فہرستوں میں 21 ہزار 468 مریض اور زخمی رجسٹرڈ ہیں جن میں 6430 انتہائی ترجیحی کیسز شامل ہیں جنہیں فوری سفر کی ضرورت ہے۔

تشویشناک کیسز کی اس فہرست میں کینسر، امراض قلب اور گردوں کے فیل ہونے کے مریضوں کے علاوہ ہڈیوں اور آنکھوں کی پیچیدہ چوٹوں کے شکار افراد شامل ہیں جن کے علاج کی سہولیات غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے اندر دستیاب نہیں ہیں۔

تاخیر کی انسانی قیمت کے ایک واضح اشاریے کے طور پر وزارت صحت نے دستاویزی طور پر تصدیق کی ہے کہ علاج کی غرض سے غزہ سے باہر جانے کی اجازت کے انتظار میں 2027 ءمریض اور زخمی انتقال کر چکے ہیں، جنہیں ان کی حالت کے مطابق درکار طبی خدمات تک رسائی سے محروم رکھا گیا تھا۔

محدود انخلا مریضوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ

وزارت صحت کے رواں 17 نومبر کو جاری کردہ بیان کے مطابق طے شدہ انتظامات کے تحت ہفتہ وار 150 مریضوں اور زخمیوں کو پانچ دنوں کے دوران روزانہ اوسطاً 30 کیسز کی شرح سے باہر جانا تھا، تاہم بیرون ملک جانے والوں کی اصل تعداد میں شدید کمی دیکھی گئی اور اسے غزہ کی پٹی میں واپس آنے والوں کی تعداد کے ساتھ مشروط کر دیا گیا۔

رواں ماہ کے وسط میں رفح کراسنگ کے ذریعے روانہ ہونے والے بعض قافلے مریضوں اور ان کے تیمارداروں سمیت محض 22 افراد یعنی تقریباً 10 سے 12 مریضوں تک محدود رہے، جبکہ دیگر قافلوں کی تعداد ایک دن میں 31 مریضوں اور 34 تیمارداروں سے تجاوز نہیں کر سکی۔

گذشتہ اکتوبر کے دوران سفر کے لیے مختص 17 دنوں میں سے محض سات دنوں میں صرف 209 مریض اور زخمی ہی بیرون ملک علاج کے لیے غزہ کی پٹی سے باہر جا سکے۔

وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر انخلا کی کارروائیاں اسی سست روی سے جاری رہیں تو محض موجودہ انتظار فہرستوں میں درج تمام افراد کو باہر نکالنے میں تقریباً چار سال لگ سکتے ہیں، اور اس میں روزانہ رجسٹرڈ ہونے والے نئے مریضوں کے کیسز شامل نہیں ہیں۔

یہ اعداد و شمار غزہ کی پٹی پر مسلط اسرائیلی محاصرے، سفر کی نقل و حرکت پر عائد پابندیوں اور تباہ شدہ طبی نظام کی بحالی کے لیے درکار طبی آلات و مشینری کے داخلے پر پابندی کے سائے میں ہزاروں مریضوں اور زخمیوں کو موت یا ان کی معذوری و بیماریوں میں مزید شدت کے خطرے سے دوچار کر رہے ہیں۔

Tags: gazaHealthcareCrisisHumanitarianCrisisInjuredPalestiniansMedicalEvacuationsMedicalTreatmentPalestinianPatients
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.