• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 10 اکتوبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

حماس: غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف اسرائیلی اشتعال انگیزی انہیں دوبارہ نشانہ بنانے کی سازش ہے

حماس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ پٹی کے باقی ماندہ ہسپتالوں کے خلاف جو محدود حالات میں کام کر رہے ہیں، اسرائیلی اشتعال انگیزی ایک بڑی تعداد میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

جمعہ 09-10-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
حماس: غزہ کے ہسپتالوں کے خلاف اسرائیلی اشتعال انگیزی انہیں دوبارہ نشانہ بنانے کی سازش ہے
0
SHARES
12
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی میں کام کرنے والے ہسپتالوں کے خلاف اسرائیلی اشتعال انگیز مہم کے مضمرات سے خبردار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہےکہ اسرائیل کی طرف سے حماس کے خلاف لگائے جانے والے الزامات طبی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے جواز فراہم کرنے کی مذموم کوششوں کا حصہ ہیں۔

حماس نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ پٹی کے باقی ماندہ ہسپتالوں کے خلاف جو محدود حالات میں کام کر رہے ہیں، اسرائیلی اشتعال انگیزی ایک بڑی تعداد میں ہسپتالوں اور طبی مراکز کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا یہ جنگِ نسل کشی کا تسلسل ہے، باوجود اس کے کہ جنگ بندی کا معاہدہ موجود ہے۔

حماس نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہسپتالوں کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے متعلق اسرائیلی دعوے ”سر سراغ جھوٹ اور بہتتان ہیں“، یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ ان الزامات کو قابض ریاست پہلے بھی غزہ کی پٹی میں شہری بنیادی ڈھانچے، بالخصوص صحت کے اداروں کو نشانہ بنانے اور تباہ کرنے کی مہمات کے دوران پھیلا چکی ہے۔

اس نے مزید کہا کہ یہ اشتعال انگیزی حملوں، محاصرے اور ضروری طبی آلات اور ساز و سامان کے داخلے پر پابندی کے نتیجے میں باقی ماندہ ہسپتالوں کے اندر تباہ کن حالات کے سائے میں سامنے آ رہی ہے، اس کے علاوہ وہ مریضوں اور زخمیوں سے کھچا کھچ بھرے ہوئے ہیں۔

جماعت نے خود اپنی جانب سے یا کسی بھی فلسطینی دھڑے کی طرف سے ہسپتالوں کو کسی بھی مقصد کے لیے استعمال کیے جانے کی سختی سے تردید کی اور عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی صحافت اور میڈیا اداروں کو غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی دعوت دی اور ہسپتالوں کا معائنہ کرنے اور وہاں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی حقیقت کی تصدیق کرنے کے لیے اقوام متحدہ کی کمیٹیوں کی تشکیل کا مطالبہ کیا۔

حماس نے ثالثوں اور امریکی انتظامیہ کو جنگ بندی کے معاہدے کی پاسدارای کےلیے صہیونی ریاست پر دباؤ ڈالنے، اسرائیلی جارحانہ رویے کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ اس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ ہسپتالوں کے تحفظ، ان پر عائد پابندیوں کے خاتمے، طبی تنصیبات کی تعمیرِ نو، اور زندگی بچانے والے ضروری طبی ساز و سامان کے داخلے کو یقینی بنانے کے لیے عملی قدم اٹھائیں۔

Tags: gazaGazaCrisisGazaHospitalsHamasHealthcareCrisisHospitalAttacksHumanitarianCrisisIsraeliAggressionIsraeliClaimsIsraeliOccupationMedicalFacilitiespalestinePalestineNewsPalestinianCivilians
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.