• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 17 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

حماس کی پاکستان سے فلسطین کے معاملے پر عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے نام ایک اہم سفارتی مراسلہ ارسال کیا ہے۔

بدھ 16-09-2026
in پاکستان, حماس, خاص خبریں
0
حماس کی پاکستان سے فلسطین کے معاملے پر عالمی سطح پر مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل
0
SHARES
20
VIEWS

دوحہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ ڈاکٹر خلیل الحیہ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے نام ایک اہم سفارتی مراسلہ ارسال کیا ہے، جس میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سے قبل فلسطین کی سنگین اور بحرانی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان سے جرأت مندانہ اور فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

حماس کی جانب سے وزیراعظم پاکستان کو بھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور مقبوضہ فلسطین اس وقت ایک انتہائی حساس اور تاریخ ساز موڑ سے گزر رہے ہیں۔ اسرائیلی کارروائیوں اور مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے فلسطین کی جغرافیائی، آبادیاتی اور سیاسی صورتحال کو مستقل طور پر بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس سے فلسطینیوں کا حقِ خودارادیت اور آزاد ریاست کا قیام خطرے میں پڑ چکا ہے۔

مراسلے میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے تحت پیس کونسل کی جانب سے پیش کردہ روڈ میپ اور جنگ بندی کی کوششوں کو تعمیری اور مثبت جذبے کے ساتھ قبول کیا، تاہم اسرائیلی غاصبانہ نظام کی جانب سے مسلسل خلاف ورزیاں اور پابندیاں ان امن کوششوں اور معاہدوں کی بقا کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہیں۔

خط کے متن کے مطابق غزہ میں تباہی، نقل مکانی اور انسانی بحران کے باوجود امدادی رسائی پر پابندیاں برقرار ہیں، جبکہ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں بستیوں کی توسیع اور الحاق کے عمل میں بے پناہ تیزی لائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹر خلیل الحیۃ کا مزید کہنا تھا کہ حماس ان واقعات کو عارضی بحران نہیں بلکہ فلسطینی وجود کو مٹانے کا منصوبہ سمجھتی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے رہنما حماس کا کہنا تھا کہ حماس کی جانب سے ایک تفصیلی ’سیاسی بریفنگ یادداشت‘ بھی منسلک کی گئی ہے تاکہ پاکستانی قیادت کو صورتحال کے تمام پہلوؤں سے آگاہ رکھا جا سکے۔ خط میں پاکستان کے روایتی، غیر متزلزل اور جرأت مندانہ مؤقف کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی گئی کہ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر پاکستان، القدس الشریف کو دارالحکومت بناتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کے لیے اپنی عالمی آواز بلند کرے گا۔

Tags: gazaGazaNewsGlobalDiplomacyHamasInternationalSupportPakistanpalestinePalestineNewsPalestinianCausePalestinianRights
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.