• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 ستمبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

غزہ میں نسل کشی کا تسلسل، اسرائیل جنگ بندی سے فرار چاہتا ہے: حماس

تحریک نے واضح کیا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ اب بھی خلاف ورزیاں یا الگ تھلگ واقعات نہیں رہے، بلکہ یہ ایک منظم جارحانہ پالیسی اور مختلف شکلوں میں جاری جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

منگل 01-09-2026
in حماس, خاص خبریں, غزہ
0
غزہ میں نسل کشی کا تسلسل، اسرائیل جنگ بندی سے فرار چاہتا ہے: حماس
0
SHARES
1
VIEWS

غزہ -(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس بات پر زور دیاہے کہ پیر کی صبح سے غزہ کی پٹی پر قابض اسرائیلی فوج کے جرائم اور حملوں میں شدت لانا بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کی طرف سے ایک سوچی سمجھی کشیدگی کی نمائندگی کرتا ہے اور فلسطینی عوام کے خلاف جنگِ نسل کشی کے تسلسل اور جنگ بندی کے سمجھوتے کے تحت عائد ہونے والی ذمہ داریوں سے فرار کا واضح ثبوت ہے۔

جماعت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قابض دشمن کے حملوں میں غزہ کی پٹی کے جنوب میں شہریوں کے متعدد گھروں کو دھماکے سے اڑانا اور غزہ شہر کے سمندر میں ماہی گیروں پر فائرنگ کرنا شامل ہے، اس کے علاوہ پٹی کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم پانچ شہری شہید اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

تحریک نے واضح کیا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ اب بھی خلاف ورزیاں یا الگ تھلگ واقعات نہیں رہے، بلکہ یہ ایک منظم جارحانہ پالیسی اور مختلف شکلوں میں جاری جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے۔

جماعت نے ثالث فریقوں اور جنگ بندی کے معاہدے کے ضامنوں سے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جرائم کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور قابض حکومت پر دباؤ ڈالنے کے لیے فوری قدم اٹھائیں تاکہ وہ اپنی جارحیت روکے اور اسے بین الاقوامی سرپرستی میں دستخط شدہ معاہدے کا احترام کرنے کا پابند بنایا جائے۔

’حماس‘ نے اس بات پر زور دیا کہ قابض فوج جو روزانہ کی بنیاد پر وحشیانہ قتل عام کر رہی ہے وہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے درجے میں آتا ہے ۔انہوں نے قابض دشمن کو تنہا کرنے، اس کے رہنماؤں کا محاسبہ کرنے اور غیر مسلح فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کرنے کے لیے بین الاقوامی، عالمی اور عوامی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کیا جو اب بھی نسل کشی اور جبری نقل مکانی کے خطرے کا سامنا کر رہے ہیں۔

Tags: Ceasefire ViolationsgazaGaza ceasefireGaza WarHamas
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.