• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 25 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

ڈائریکٹر داخلی سلامتی کا قتل بدامنی پھیلانے کی مجرمانہ کوشش ہے: حماس

بدھ 25-11-2026
in حماس, خاص خبریں, صیہونیزم
0
ڈائریکٹر داخلی سلامتی کا قتل بدامنی پھیلانے کی مجرمانہ کوشش ہے: حماس
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت اسلامی (حماس) نے کہا ہے کہ غزہ شہر کے مغرب میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں غزہ کی پٹی کے داخلی سلامتی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل نعیم محمد ابو نحل کی ٹارگٹ کلنگ ایک کھلاجنگی جرم ہے، حماس نے قابض اسرائیل پر الزام عائد کیا کہ وہ سکیورٹی افسران اور شہری پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنا کر غزہ کی پٹی میں افراتفری اور بدامنی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

حماس نے ایک صحافتی بیان میں ابو نحل کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے غزہ پر مسلط جنگ کے دوران داخلی سلامتی برقرار رکھنے میں ان کے کردار کو سراہا، اور کہا کہ سکیورٹی اور پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ فلسطینی معاشرے اور اس کے امن کو نشانہ بناتی ہے، اور یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کے نفاذ کے باوجود غزہ کی پٹی میں شہریوں اور شہری ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنانے کے سلسلے کا حصہ ہے۔

حماس نے معاہدے کے ضامن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹارگٹ کلنگ کی کارروائیوں کو روکنے اور قابض ریاست کو اپنے وعدوں پر عمل درآمد کا پابند بنانے کے لیے فوری مداخلت کریں، اور بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی کہ وہ ان جرائم کے ذمہ دار صیہونی رہنماؤں کا احتساب کرنے کے لیے حرکت میں آئیں؛ تحریک نے اس بات پر زور دیا کہ ابو نحل کا قتل فلسطینیوں کے اپنے اتحاد اور داخلی سلامتی کے تحفظ کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔

واضح رہے کہ غزہ میں وزارت داخلہ و قومی سلامتی نے غزہ شہر کے مغرب میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں 50 سالہ ابو نحل کی شہادت کا اعلان کیا تھا، جبکہ قابض اسرائیلی فوج اور اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے ’’شاباک‘‘ نے ایک ابتدائی بیان میں حماس کے ایک سینئر رہنما کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا، جس کے بعد مجرم قابض وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اس کے مجرم وزیر جنگ یسرائیل کاٹز نے ابو نحل کی ٹارگٹ کلنگ کی تصدیق کی۔

Tags: gazaHamasInternalSecurityIsraeliAggressionIsraeliAssassinationpalestineSecurityDirector
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.